41

تیزرفتارگاڑی بے قابو ہوکر درخت سے جاٹکرائی

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی)ٹانک روڈ وزیرستان چوک کے قریب تیزرفتار گاڑی ڈ ر ائیور سے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی ‘ ڈ ر ائیور موقع پر جاں بحق’ ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر نعش ہسپتال منتقل کی اور متوفی سے برآمد ہونیوالی نقدی و دیگر قیمتی سامان قبضہ میں لیکر ورثاء کے حوالے کردیا۔ ریسکیو1122کے ترجمان اعزاز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق ٹانک روڈ پر وزیرستان چوک کے قریب تیز رفتار موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں