تیز آندھی اور بارش سے موسم خوشگوار ،متعدد علاقوں کی بجلی بند

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں گزشتہ شب تیز آندھی اور بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ تیز آندھی کی وجہ سے فیسکو ریجن نے 70سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے، متعدد علاقوں کی بجلی بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا’ چیف ایگزیکٹو فیسکو محمد عامر کی ہدایت پر فیسکو کا عملہ سرگرم’ متعدد علاقوں کی بجلی بحال کر دی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب فیصل آباد میں شدید آندھی کے بعد موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم اسی دوران فیسکو ریجن کے 70سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے، جسکی وجہ سے مختلف علاقوں کی بجلی بند ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم چیف ایگزیکٹو فیسکو محمد عامر نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے عملہ کو متحرک کر دیا۔ فیسکو ٹیموں نے متعدد علاقوں کی بجلی بحال کر دی۔ تاہم دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے لیے عملہ بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں