تیز رفتارٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) شیخوپورہ روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کردی’ شیخوپورہ روڈ پر 54ر۔ب کا رہائشی بیشر اپنے دو دوستوں قاسم اور عبداللہ کے ہمراہ ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ جب وہ شیخوپورہ روڈ پر پہنچے تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے مضروبان کو ہسپتال پہنچایا، جہاں پر بشیر احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں