تیز رفتاری کا انجام،موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے1جاں بحق،دوسراز خمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تیز رفتاری کا انجام’ دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے ایک نوجوان جاں بحق’ دوسرا بری طرح زخمی ہو گیا، پولیس نے نعشیں تحویل میںلینے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 226 گ ب کا رہائشی 17سالہ راشد علی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ سمندری کے علاقہ گوجرہ موڑ پر پہنچا تو سامنے سے آنے والے تیز رفتار موٹرسائیکل سوار زین ولد زاہد سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے۔ مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر راشد علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ دوسرے موٹرسائیکل سوار زین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں