تیز رفتاری کے باعث حادثہ ڈرائیور ہلاک’4مسافر زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ستیانہ روڈ اعوان والا سٹاپ کے قریب فیصل آباد کی طرف آتی ہوئی ویگن روڈ پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثہ کے باعث ویگن کا ڈرائیور 50سالہ نعیم موقع پر جاںبحق جبکہ 4افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 55سالہ عبدالعلی،47سالہ یٰسین، 45سالہ بلال اور 55سالہ شفقت علی شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے زخمیوں کر الائیڈ ہسپتال 2منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں