تیز رفتار بس اور ٹرین کی زد میں آکر2نوجوان چل بسے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار جبکہ ٹرین کی زد میں آ کردو نوجوان جاں بحق ہو گئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ تفصیل کے مطابق مہندی محلہ کے قریب نوجوان پٹری کیساتھ چل رہا تھا کہ اچانک ٹرین آ گئی کہ ٹرین کی ٹکر لگنے سے محلہ رحمان آباد کا کاشف ولد عارف بری طرح زخمی ہو گیا جسے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں دم توڑ گیا جبکہ دوسرا حادثہ سمندری کے علاقہ 203 گ ب کے قریب پیش آیا جہاں پر شاہد علی ولد غلام رسول موٹرسائیکل پر سوار ہو کر ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ جب وہ مین روڈ پر پہنچا تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں