تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل ڈالا

جڑانوالہ(نامہ نگار) تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل ڈالا، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی چک نمبر 69ر-ب چھوٹا گھسیٹ پورہ شیخوپورہ روڈ کے قریب یوٹرن لیتے ہوئے راجہ کمپنی کی بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی،حادثے کے نتیجہ میں عدیل ولد اشرف ، عمر 40سال اور اسکی اہلیہ مسز عدیل اشرف عمر 35سال موقع پر جاں بحق ہو گئے، جاں بحق میاں بیوی کا تعلق چک نمبر 41ر-ب موڑ تحصیل سانگلہ ہل ضلع ننکانہ سے تھا،حاد ثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو پولیس چوکی بلوچنی کی موجودگی میں کھرڑیانوالہ ہسپتال منتقل کر دیا ۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں