تیز رفتار بس نے 55سالہ سائیکل سوار کو کچل دیا،نعش ہسپتال منتقل

گوجرہ (نامہ نگار) تیز رفتار بس نے 55 سا لہ سا ئیکل سوار کو کچل دیا۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 363 ج ب کا 55 سا لہ محمد ارشد سا ئیکل پر سوار ہوکر گاؤ ں سے شہر کی طرف آ رہا تھا کہ پینسرہ روڈ پر تیز رفتار بس نے اسکو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڈ گیا جبکہ نامعلو م بس سوار بس سمیت فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گیا اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کرتحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتا ل گوجرہ منتقل کی اور ضروری کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کردی ہے اور پولیس نے بس کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں