تیز رفتار بس نے60سالہ شخص کو کچل دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) لاری اڈا میں تیز رفتار بس نے 60سالہ شخص کو کچل دیا، تفصیل کے مطابق لاری اڈا کے نواح کا رہائشی 60سالہ محمد اکرم لاری اڈا کے آئوٹ گیٹ کے پاس سے گزر رہا تھا کہ اچانک لاری اڈا سے نکلنے والی تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا، تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی اور متوفی کی اہلیہ روبینہ کوثر کی درخواست پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں