تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ گٹ والا کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں، نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا’ ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 200 رب لاٹھیاں والا کا رہائشی شہزاد ولد لیاقت اپنی والدہ رضیہ بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر کی طرف جا رہا تھا کہ جب وہ شیخوپورہ روڈ پر گٹ والا کے قریب پہنچا تو عقب سے انیوالی تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا گر کر بری طرح زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ رضیہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ شہزاد ہسپتال پہنچ کر زندگی کی بازی ہار گیا، تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں