تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری روڈ پر تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ اس کا دوست بری طرح زخمی ہو گیا، ریسکیو1122 نے نعش پولیس کے حوالے کر کے زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ریلوے کالونی کا رہائشی 21سالہ طیب ولد جاوید اپنے دوست 19سالہ عبداﷲ ولد محمد اشفاق کے ہمراہ موٹرسائیکلوں پر سمندری روڈ پر جھال پل سے ناولٹی پل کی طرف جا رہا تھا کہ عقب سے آنیوالی تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے دونوں دوست گر کر بری طرح زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو 21سالہ طیب ولد جاوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ جبکہ زخمی کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچایا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب بس ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں