تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار2نوجوان شدید زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)تیز رفتاربس کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے ۔ معلوم ہواہے کہ موٹر سائیکل سوار بدر بابر اورمحمد ابرارسکنہ فیصل آبادموٹر سائیکل نمبر327 ایف ڈی ایل پرواپس فیصل آباد جا رہے تھے کہ پینسرہ روڈ پرپیچھے سے آنیوالی بس نمبر005سی اے جی کے ڈرائیور نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کر دیاگیاجہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے بس قبضہ میں لے کرڈرائیورکی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں