44

تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر ، 2سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شیخوپورہ روڈ پر ڈرماں والا موڑ کے قریب ٹریفک کے المناک حادثہ میں دو بھائیوں سمیت 5افراد جاں بحق’ جبکہ ریسکیو1122 کے ڈرائیور سمیت 8افراد بری طرح زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں دو کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مصری شاہ لاہور کے رہائشی دو بھائی 30سالہ منظور ولد خلیل’ 25 سالہ رضا ولد خلیل اپنے عزیزوں 25سالہ ولید ولد سرور اور 30سالہ متین ولد سلیم کے ہمراہ شادی کی تقریب سے فارغ ہو کر کلٹس کار نمبری LE-20-2539 فیصل آباد سے واپس لاہور جا رہے تھے کہ جب وہ شیخوپورہ روڈ پر ڈرماں والا موڑ کے قریب پہنچے تو عقب سے آنے والی کو ہستان کی اے سی کوسٹر نمبری FDS-176 کی ٹکر لگنے سے کار بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر ڈیوائیڈر پر چڑھ گئی۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچی تو کار سوار دو بھائیوں رضا’ منظور سمیت چاروں افراد اور ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور 57سالہ عبدالقیوم ولد نذیر احمد سکنہ 267 ج ب ٹوبہ ٹیک سنگھ زندگی کی بازی ہار چکے تھے اور اے سی بس میں سوار ریسکیو 1122 کا ڈرائیور زین ولد سلیم’ 55 سالہ سکینہ بی بی زوجہ یونس’ 35سالہ اسماء بی بی زوجہ عبدالغفور’ 75 سالہ خورشید زوجہ یعقوب’ 50سالہ جمیل ولد شبیر’ 13 سالہ علیشبا دختر زاہد’ 53سالہ اکرم ولد شفیق بری طرح زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ کار بری طرح تباہ ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں