32

تیز رفتار دو بسوں کی آپس میں ٹکر ‘ 8مسافر جاں بحق ‘ 70 زخمی

نوابشاہ (نامہ نگار)نواب شاہ مہران ہائی وے پر افسوسناک واقعہ ‘ دو مسافر بسوں میں خوفناک ٹکر’8افراد جاں بحق’70سے زائد زخمی’جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کی بڑی تعداد عید منانے کیلئے گھروں کو واپس جارہی تھی ‘ ریسکیو ذرائع کے مطابق نواب شاہ کے قریب مہران ہائی وے پر دوڑ تھانے کی حدود میں مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ تیز رفتاری کے باعث2مسافر بسوں کی آپس میں ٹکر کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 70سے زائد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس کراچی سے اوباڑہ جبکہ دوسری پشاور سے کراچی جا رہی تھی۔حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالے زیادہ تر افراد دوسرے شہروں سے کام کاج اور رزق کمانے کیلئے کراچی آئے ہوئے تھے اب عید منانے کیلئے گھروں کو واپس جارہے تھے کہ راستے میں المناک حادثہ پیش آگیا ‘ ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب کوئٹہ سے ملتان جانے والی مسافر بردار کوچ میں اچانک سے آگ بھڑک اٹھی،لیویز حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مسافر کوچ میں آتشزدگی کے بعد مسافروں کو بر وقت اتار لیا گیا تھا،لیویز کے مطابق آگ لگنے سے کوچ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی ہے، تاہم مسافر بردار کوچ میں آتشزدگی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں