تیز رفتار رکشہ درخت سے ٹکرا گیا،ڈرائیور جاں بحق

جڑانوالہ (نامہ نگار) رکشہ درخت کیساتھ ٹکرانے پر رکشہ ڈرائیور جاں بحق دوست زخمی ہو گیا،وقوعہ چک نمبر 266ر-ب صابوآنہ کے قریب پیش آیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 266ر-ب صابوآنہ کا رہائشی طیب مختار ولد سیلم موٹر سائیکل رکشہ میں اپنے دوست شہزاد ولد صفدر کے ہمراہ چک نمبر 189ر-ب گیڈری سے کھانا لیکر صابوآنہ کی جانب جا رہا تھا کہ چک نمبر 266ر-ب کے قریب پکا کھال کیساتھ لگے درخت کیساتھ ٹکرانے پر رکشہ ڈرائیور طیب مختار جاں بحق ہو گیا جبکہ شہزاد کو چوٹیں آئیں اطلاع پر تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق ہونیوالے رکشہ ڈرائیور کی لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا جبکہ زخمی ہونیوالے شہزاد کو ہسپتال منتقل کیا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں