تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

گوجرہ (نامہ نگار)موٹر سائیکل رکشہ کی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہو نے والا نوجوان زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ واضح رہے کہ چک نمبر 159 گ ب گگو ما ہل کا کا مرا ن موٹر سا ئیکل پر سوار ہوکر گھر جا رہا تھا کہ گاؤ ں کے قریب تیز رفتار موٹر سا ئیکل رکشہ نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل گوجرہ منتقل کیا گیا جہا ں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حالت میں الا ئیڈ ہسپتا ل فیصل آ باد رریفر کردیا گیا جہا ں تین روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا نوجوا ن کی نعش گھر پہنچنے پر گھر میں کہرا م مچ گیا جس سے ہر آ نکھ اشکبار ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں