گوجرہ (نامہ نگار) مونگی بنگلہ روڈپرتیز رفتارر رکشہ کی ٹکر لگنے سے موٹر سا ئیکل سوار جا ں بحق ہوگیا۔ رکشہ ڈرائیور موقع سے فرارہو گیا۔پو لیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر کے ڈرائیورکی تلاش شروع کر دی۔معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 248 گ ب کا عبدالرحما ن اپنی موٹر سا ئیکل نمبری ASM2678 پر سوار ہوکر گوجرہ سے اپنے گاؤ ں جارہا تھا کہ مونگی روڈ پر چک نمبر 159 گ ب گگو ماہل کے قریب سامنے سے آ نے وا لے لوڈر رکشہ نے اس کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ رکشہ ڈرائیور زین علی سکنہ 520 گ ب موقع سے فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گیا اطلا ع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لیکر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل گوجرہ منتقل کی جہا ں سے ضروری کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کردی اور رکشہ اور موٹر سا ئیکل قبضہ میں لے کر ڈرائیورکی تلاش شروع کر دی ہے۔
