45

تیز رفتار سکول وین کا ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم ، 4کم سن طالبعلم جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)بچوں کو سکول لے جانے والے کیری ڈبہ اور اور ٹریکٹر ٹرالی میں صبح سویرے خوفناک تصادم ‘4بچے جاں بحق’ڈرائیور سمیت11زخمی’ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل انٹرچینجکے قریب سخی نرسری سٹاپ پرآج صبح سکول کے بچوں کو لے جانے والا ایک تیز رفتار کیری ڈبہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے اینٹوں سے لدی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا ‘ حادثہ اتنا شدید تھا کہ چار طلبہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ڈرائیور سمیت 12بچوںکو زخمی حالت میں ریسکیو 1122عملہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ میں منتقل کیا جہاں کیری ڈبہ ڈرائیور اور ایک طالب علم کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق سکول وین چوہڑ والا گاں سے بچوں کو مختلف سکولوں میں چھوڑنے آ رہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا۔حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔9طلبہ کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔کیر ی ڈبہ میں سوار افراد کا تعلق چک 340اور 341 گ ب سے بتایا جاتا ہے۔جاں بحق ہونے والے سکول کے بچوں میں 4سالہ حسنہ’ 4سالہ معیز’ 7سالہ محمد احمد اور 12سالہ احمد شامل ہیں۔بچوں کی نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہو گیا اور والدین پرغشی طاری ہو گئی۔ المناک حادثے کے بعد علاقہ بھر میں سوگ کی فضا اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں