تیز رفتار موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے 14سالہ لڑکا جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تیز رفتاری کا انجام’ موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے 14سالہ لڑکا جاں بحق ‘ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ستارہ کالونی کا رہائشی 14سالہ عالم شیر ولد محمد شریف موٹرسائیکل پر جا رہا تھا جب رسالہ رنگ روڈ کے قریب پہنچا تو تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، سمن آباد پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں