تیز رفتار موٹرسائیکل رکشے سے ٹکرا کر الٹ گئی

صفدرآباد(نامہ نگار)ایم سی بی بنک خانقاہ ڈوگراں روڈ صفدرآبادکے سامنے تیز رفتار 125 موٹر سائیکل گلی سے باہر نکلتے ہوئے رکشے سے ٹکرا گئی اور قلابازیاں کھاتے ہوئے سڑک پر جا گری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان شدید زخمی ہو کر اپنی ٹانگیں تڑوا بیٹھے ،ٹانگوں پر چوٹیں آنے سے ہسپتال جا پہنچے۔اطلاعات کے مطابق دو نوجوان (عمر تقریباً اٹھارہ اور بیس سال) ڈھاباں کلاںچک نمبر 13 آر بی کے رہائشی موٹر سائیکل 125 پر تیز رفتاری سے جاتے ہوئے ایم سی بی بنک کے قریب ایک گلی سے نکلتے ہوئے رکشے سے ٹکرا نے سے شدید زخمی ہو گئے،ریسکیو 1122 نے فوری موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو شیخوپورہ ہسپتال پہنچا دیا۔عینی شاہدین کیمطابق موٹر سائیکل بہت ہی تیز رفتاری سے چلائی جا رہی تھی جس کا نتیجہ وہی نکلا جس کا خدشہ ہوتا ہے ۔موٹر سائیکل سوار دونوں زخمی ہو کر اپنی منزل پر پہنچنے کی بجائے ہسپتال جا پہنچے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں