تیز رفتار موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تیز رفتار موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے نوجوان لقمہ اجل بن گیا پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے تفتیش شروع کر دی۔ 121گ ب کے رہائشی شہزاد محبوب نے بتایا کہ جواں سالہ بیٹا احمد دوستوں کے ساتھ موٹر سائیکل پرمین روڈ پر تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے احمد بری طرح زخمی ہو گیا۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا۔ جہاں وہ زندگی کی تاب نہ لا سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں