تیز رفتار موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے2نوجوان چل بسے

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار) 2موٹر سائیکلوں میںتصادم ،2نوجوان جاں بحق، بتایا گیا ہے کہ اکال والا روڈ پر گرلز کالج کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکل آمنے سامنے سے ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر جاںبحق ہو گئے،مرنے والے افراد میں حسیب ولد وحید عمر 22 سال سکنہ محلہ غازی آباد اور محمد حمزہ ولد مشتاق عمر 18 سال سکنہ چک نمبر 330 ج ب شامل ہیں، حادثے میں ایک لڑکا حفیظ ولد سلطان عمر 16 سال سکنہ چک نمبر 327 ج ب بھلیر زخمی ہوا، ریسکیو عملے نے زخمی لڑکے اور دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال شفٹ کر دیا یاد رہے چند دن پہلے بھی گوجرہ روڈ پر روڈ ایکسیڈنٹ میں تین نوجوان جان بحق ہوئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں