تیز رفتار موٹر سائیکل اونٹ ریڑھی سے ٹکرا گئی ،ماں بیٹا جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاندلیانوالہ کے نواح اعوان موڑ کے قریب اونٹ ریڑھی سے ٹکرا کر موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے، پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 592 گ ب کا رہائشی 16سالہ شاہ نواز ولد عیدھا اپنی والدہ 40سالہ طاہرہ بی بی زوجہ عیدھا کے ہمراہ موٹرسائیکل پر عزیزوں کو ملنے جا رہا تھا کہ جب وہ تاندلیانوالہ اعوان موڑ کے قریب پہنچا تو رات کے اندھیرے میں لکڑی سے لوڈ اونٹ ریڑھی کو دیکھ نہ سکا اور تیز رفتاری کے باعث اس سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی ماں بیٹا کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں