تیز رفتار موٹر سائیکل سوار درخت سے ٹکرا کر جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری بائی پاس کے قریب تیزر فتار موٹرسائیکل بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی’ موٹرسائیکل سوار نوجوان عرفان زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ سمندری کار ہائشی 22سالہ عرفان موٹرسائیکل پر جا رہا تھا جب وہ سمندری بائی پاس کے قریب پہنچا تو تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل پر کنٹرول نہ رکھ سکا۔ موٹرسائیکل بے قابو ہو کر سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرا گئی، عرفان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بعدازاں پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں