تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر،13سالہ طالب علم جاں بحق

ماموں کانجن (نامہ نگار ) ماموں کانجن 13سالہ طالب علم موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے نتیجہ میں جاں بحق ہوگیا، حادثہ بنگلہ روڈ حمید آباد کے نزد پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن غوثیہ کا لونی کا رہائشی 13 سالہ طالب علم محمد صائم شاہ جو کہ بنگلہ چوک مدرسے سائیکل پر سوار ہو کے اپنے گھر جارہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے نتیجہ میں سڑک پر جا گرا جس وہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا۔ نعش گھر میں آتے ہی کہرام مچ گیا جس سے علاقہ کی فضا سوگوار ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں