1

تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے55سالہ خاتون جاں بحق

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ چھٹہ ہسپتال سے دوائی لینے آئی 55 سالہ خاتون تیز رفتار ویگن ڈرائیور کی ٹکر سے جاں بحق، پولیس نے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کو گرفتار کرکے ویگن قبضہ میں لے لی،تفصیلات کے مطابق بشیر ٹائون کی رہائشی 55 سالہ خاتون نورین زوجہ حمید فیصل آباد روڈ پر واقع چھٹہ ہسپتال سے دوائی لینے آئی اسی دوران تیز رفتار ویگن نمبر 9191 کے ڈرائیور نے ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں خاتون کو شدید چوٹیں آئی جسے طبی امداد کیلئے فیصل آباد الائیڈ ہسپتال ریفر کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی عاطف کچھی نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور شکیل کو گرفتار کرکے ویگن قبضہ میں لے لی ہے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونیوالی خاتون کی لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے پولیس تھانہ سٹی نے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں