34

تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے کار سوار 5دوست جاں بحق

ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار)ڈیرہ غازی خان انڈس ہائی وے پرٹرالر اور کار کے ہولناک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈیرہ غازی خان انڈس ہائی وے پر قصبہ کالا کے قریب ٹرالر اور کار میں تصادم میں کار پر سوار پانچوں افراد جاںبحق ہو گئے، ریسکیورز کی جانب سے گاڑی کو کاٹ کر پھنسی ڈیڈ باڈیز کو نکالا گیا،جاںبحق ہونے والوں میں طاہر، الیاس، زبیر، عاسم ضیاشامل ہیں ریسکیو کے مطابق جاںبحق پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی علاقے دری ڈھولیوالی سے ہے، ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں