تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم،1نوجوان جاں بحق،2شدید زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ شاہین چوک کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق’ دو شدید زخمی ہو گئے’ ریسکیو1122 نے نعش پولیس کے حوالے کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسلام نگر کا رہائشی محسن اپنے دوستوں نوید اور مبشر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ چک جھمرہ کے علاقہ شاہین چوک کے قریب پہنچے تو تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو موٹرسائیکل سوار محسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکا تھا، تاہم ریسکیو اہلکاروں نے نعش پولیس کے حوالے کر کے زخمیوں نوید اور مبشر کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ہسپتال پہنچا دیا، پولیس نے حادثہ کے مرتکب ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں