جڑانوالہ(نامہ نگار)مجلس ڈیوٹی پر جاتے ہوئے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے پولیس کانسٹیبل اکرام اللہ نیازی آہوں سسکیوں میں سپرد کر دیا گیا،نماز جنازہ میں ایس پی ٹائون بلال سلہری، ڈی ایس پی خالد جوئیہ،سی پی او فیصل آباد کہ جانب سے ڈی ایس پی شہزاد کیلانہ سمیت پولیس جوانوں سیاسی سماجی تاجر تنظیموں وکلا صحافی برادری سمیت ہزاروں افراد کی شرکت،اکرام اللہ نیازی کو موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے تھانہ صدر کی حدودِ میں مزدا ٹرک کے ڈرائیور نے ٹکر مار دی تھی،تفصیلات کے مطابق امان اللہ خان نیازی کے بھائی ضلعی جنرل سیکرٹری لیبر ونگ و سابق کونسلر خان نعمان خان کے بہنوئی،پیر طریقت داعی شریعت نجف علی خان قادری قلندری صابری کے برادرے نسبتی اکرام اللہ نیازی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے مرحوم کی نماز جنازہ بینظر پارک اسلام پورہ کی گرانڈ میں ادا کی گئی نمازِ جنازہ میں ایس پی ٹائون بلال سلہری،ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ خالد جوئیہ،سی پی او فیصل آباد کی جانب سے شہزاد علیانہ پولیس افسران و جوانوں،سیاسی سماجی شخصیات وکلا تاجر تنظیموں کے نمائندوں علما اکرام اور صحافی برادری نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اور اکرام اللہ نیازی کی موت پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جاں بحق ہونیوالا کانسٹبیل اکرام اللہ نیازی موٹر سائیکل پر مجلس ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ تھانہ صدر کی حدود میں مزدا ٹرک کے ڈرائیور نے ٹکر مار دی تھی جس کے نتیجہ میں اسے شدید چوٹیں آئی تھی اور وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کیا گیا انکی رہائش گاہ گلشن عزیز ٹائون نزد سبزی منڈی واقع ہے
31