تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماں جاں بحق،بیٹا زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری روڈ پر روشن والا کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق’ بیٹا بری طرح زخمی ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ڈجکوٹ کا رہائشی بابر حسین اپنی والدہ شمیم بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر شہر کی طرف آ رہے تھے کہ جب وہ روشن والا کے قریب پہنچا تو عقب سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے۔ حادثہ کا مرتکب ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی ماں بیٹے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ شمیم بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں