تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق،اہلیہ شدید زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے نوجوان جاں بحق’ اہلیہ بری طرح زخمی ہو گئی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ نواحی گائوں 507گ ب کا رہائشی طالب حسین اپنی اہلیہ نسیم بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ مین روڈ پر پہنچے تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے گر کر بری طرح زخمی ہو گئے، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر سر میں شدید چوٹ لگنے سے طالب حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ ڈاکٹرز اسکی اہلیہ کی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں