3

تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار ماں جاںبحق،بیٹا زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری روڈ پر دالوال کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار ماں جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا’ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے نعش پولیس کے حوالے کر کے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بڑا مانانوالہ کا رہائشی 40سالہ وقاص ولد عبدالستار اپنی والدہ 65 سالہ کوثر بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر عزیزوں کو ملنے جا رہا تھا کہ جب وہ سمندری روڈ پر دالوال کے قریب دربار صوفی ابوانیس برکت علی کے سامنے پہنچے تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو 65سالہ کوثر بی بی زوجہ عبدالستار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکی تھی، جبکہ اسکے بیٹے کو ہسپتال پہنچایا، پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں