تیز رفتار ڈالے کی ٹکر سے محنت کش،بنک سکیورٹی وین الٹنے سے2افراد جاں بحق

گوجرہ ( نامہ نگار)تیز رفتار ڈا لا کی ٹکر لگنے سے محنت کش جا ں بحق ہو گیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ ستیانہ ضلع جھنگ کا رہائشی عبدالغفورچک نمبر 304 ج ب جھنگ روڈکے زمیندار کے پاس ملازم تھاجو گدھا ریڑھی پر مویشیو ں کیلئے چاری لینے کیلئے جارہا تھا جب وہ مین جھنگ روڈ پر آیا تو گوجرہ کی طرف سے لیہ جانے وا لے ڈالا نمبری CAQ7288 نے اس کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا اطلا ع جبکہ ڈالا ڈرا ئیور ڈالا چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا اطلا ع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرہ منتقل کی جہا ں سے پو سٹ مارٹم کروانے کے بعد ورثا کے حوا لے کردی اور ڈا لا قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلا ش شروع کردی ہے ۔ محنت کش کی نعش گھر پہنچنے پر کہرا م مچ گئی جس ہر آ نکھ آشکبار ہو گئی ۔ دریں اثنا۔گوجرہ ( نامہ نگار)ملتان سے فیصل آباد جانیوالی بنک سیکیورٹی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہو جانے کے نتیجہ میں جاں بحق ہو نے والے متوفیان کی نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ۔ جرا ر سیکورٹی کمپنی کی وین نمبری CAJ6475 بنک کیش لے کر ملتا ن سے فیصل آ باد جارہی تھی کہ موٹر وے ایم فور پر تھا نہ صدر گوجرہ کے علا قہ میں ٹائر برسٹ ہو نے سے وین الٹ گئی جس کے نتیجہ میں وین میں سوار ملتا ن کے رہا ئشی محمد کلیم ، جنا ح کیب راولپنڈی کے ذوالفقار اور خا ن پور وہا ڑی کے محمد تسلیم شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل گوجرہ منتقل کیا گیا جہا ں پر زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہوئے محمد تسلیم اور ذوالفقار دم توڑ گئے جبکہ شدید زخمی محمد کلیم کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے اطلا ع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ نے نعشیں تحویل میں لے کر ضروری کا رروائی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کردیں ہیں صدر پو لیس مصروف کا رروائی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں