4

تیز رفتار کار بے قابو ہو کردرخت سے ٹکرا گئی،1نوجوان جاں بحق ،دوسرازخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کینال روڈ پر رضا گارڈن کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، کار سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 203 رب ملک پور کا رہائشی 18سالہ اسد ولد عمران اپنے دوست 22سالہ فیضان ولد عمر کے ہمراہ سوزوکی ویگنار پر آ رہے تھے کہ جب وہ کینال روڈ پر رضاگارڈن کے قریب پہنچے تو تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو کار سے باہر نکالا تو 18سالہ اسد ولد عمران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکا تھا، جبکہ زخمی نوجوان فیضان ولد عمر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا، جہاں ڈاکٹر اسکی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں