تیز رفتار کار نہر میں گر گئی،ایک ہی خاندان کے5افراد جاں بحق

مالاکنڈ(نامہ نگار) مالاکنڈ میںتیز رفتار کار نہر میں گرنے سے 3خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔حادثہ سخاکوٹ میں پیش آیا، حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پہنچ گئیں، لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بچہ بھی شامل ہے، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں