تیز رفتار کار نے 7سالہ بچی کو کچل ڈالا

جڑانوالہ(نامہ نگار) تیز رفتار کار نے گلی سے گزرنے والی 7سالہ بچی کو کچل ڈالا،حادثہ کا مرتکب ڈرائیور فرار ہو گیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ ڈنفیس ویو ہاسنگ سوسائٹی کی رہائشی7 سالہ فاطمہ شفیق گلی سے گزر رہی تھی کہ تیز رفتار کار ڈرائیورنے نے کچل ڈالا اور فرار ہو گیا حادثہ کے نتیجہ میں زخمی ہونیوالی بچی طبی امداد ملنے سے قبل ہی موقع پر جاں بحق ہو گئی اطلاع پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے بچی کی اچانک ہلاکت پر والدین سکتے میں آ گئے اور پورے علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی پولیس نے گاڑی کو قبضہ میں لیکر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں