تیز رفتار کار کی سڑک کنارے کھڑی ٹرالی سے ٹکر

لاہور(بیوروچیف) کمالیہ روڈ پر سرفراز موڑ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑی لوڈ ٹرالی سے جا ٹکرائی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والا خاندان وزیرآباد سے چیچہ وطنی جا رہا تھا۔ کار میں سوار افراد میں سے فرنٹ سیٹ پر موجود 64سالہ افضل ولد غلام قادر اور 50سالہ زاہدہ بی بی زوجہ نوید موقع پر ہی دم توڑ گئے۔زخمیوں میں 48سالہ میمونہ زوجہ اسجد، 45سالہ عفت زوجہ اسجد، اور 6سالہ بچہ ابراہیم ولد اسجد شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رجانہ منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد بیگم شہناز روڈ، چیچہ وطنی کے رہائشی اور آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں