27

تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گٹ والا انڈر پاس کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے سکیورٹی گارڈ لقمہ اجل بن گیا،پولیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔ بتایا جارہا ہے کہ شاداب کالونی کا رہائشی محمد ندیم ولد بشیر احمد گٹ والا کے قریب مقامی فیکٹری میں سکیورٹی گارڈ کا کام کرتا تھا گذشتہ شب وہ گٹ والا انڈر پاس کے قریب پیدل سڑک عبور کررہا تھا کہ شیخوپورہ کی طرف سے آنیوالی تیز رفتار کارکی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہوکر گر پڑا، تو حادثہ کا مرتکب ڈرائیور کار چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا، مضروب کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا، ملت ٹائون پولیس نے نعش تحویل میں لیکرحادثے کے مرتکب کار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں