تیز رفتار کنٹینر الٹ گیا ، ڈرائیور سمیت2افراد زخمی

چنیوٹ(نامہ نگار)جھنگ روڈ پخاریاں اسٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار کنٹینر بے قابو ہو کر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔کنٹینر کراچی سے براستہ چنیو ٹ گوجرانوالہ جا رہا تھا کہ اچانک کنٹینر بے قابو ہو کر سڑک کنارے الٹ گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔زخمیوں کی شناخت عاصم ولد فضل الرحمان (35 سال، رہائشی بھکر) اور عادل ولد محمد اعجاز (19 سال، رہائشی سرگودھا) کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں