تیز رفتار کوسٹر الٹ گئی،3جاں بحق ،بے قابو کار درخت سے ٹکرا گئی،ڈرائیور زخمی،ساتھی جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ستیانہ بنگلہ کے قریب تیز رفتار کوسٹر ٹریکٹر ٹرالے کو اوورٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار خاتون سمیت3مسافر جاں بحق اور 11بری طرح زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعشیں پولیس کے حوالے کرتے ہوئے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا۔بتایا جاتا ہے کہ مسافر کوسٹر میاں چنوں سے جڑانوالہ جا رہی تھی کہ جب وہ ستیانہ بنگلہ ڈیسنٹ ریسٹورنٹ کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالر کو کراس کرتے ہوئے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچیںتو تین مسافر50سالہ قاسم ولد طفیل’35سالہ اکبرولد امانت اور40سالہ فاطمہ بی بی زوجہ ارشاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ زخمیوں 23سالہ عبداللہ ولد خادم’60سالہ رضیہ زوجہ اشرف’ 47سالہ طالب ولد طفیل’35سالہ فضا زوجہ ضیائ’52سالہ عبدالستار ولد کرم دین’35سالہ فرزانہ زوجہ ادیب عالم’12سالہ جنید ولد ارشد’30سالہ ناصرہ زوجہ زاہد’4سالہ شہرام ولد زاہد’35سالہ ثناء اللہ ولد اشرف اور 18سالہ زوہیب ولد ارشادکو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا۔دریں ثنائ۔
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمن آباد کے علاقہ کالج روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی’ کار سوار نوجوان جاں بحق جبکہ ڈرائیور بری طرح زخمی ہو گیا’ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پولیس کے حوالے کر کے زخمی نوجوان کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سمن آباد کے علاقہ مقصودآباد کا رہائشی 22سالہ محمد حمزہ ولد ریاض علی اپنے ڈرائیور 25سالہ محمد نعمان ولد اصغر علی سکنہ سلطان چوک نوابانوالہ کے ہمراہ کار پر جا رہا تھا کہ جب گاڑی کالج روڈ پر گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دونوں نوجوانوں کو کار سے باہر نکالا تو 22سالہ حمزہ ولد ریاض علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا۔ جبکہ ڈرائیور نعمان کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں