تیز رفتار کوسٹر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا

جڑانوالہ(نامہ نگار) بے قابو تیز رفتار کوسٹر کے ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا، حادثہ تھانہ صدر کی حدودِ میں پیش آیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 19 گ ب کا رہائشی عثمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شاہکوٹ سے جڑانوالہ کی جانب آ رہا تھا کہ تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 93گ ب کے قریب تیز رفتار کوسٹر نمبری 6044 کے ڈرائیور نے کچل ڈالا جسکے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار عثمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر پولیس تھانہ صدر کے سپرد کیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے حادثہ کا مرتکب ڈرائیور فرار ہو گیا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں