تیز رفتار کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ صدیق چوک کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 224 رب آبادی وزیر خان کا رہائشی 55سالہ اکبر علی ولد محمد رفیق موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ صدیق چوک کے قریب پہنچا تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے گر کر زخی ہو گیا، حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، وہاں پر موجود افراد نے تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کرد ی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں