تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان لقمہ اجل بن گیا’ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار’پولیس نے نعش قبضہ میںلینے کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔بتایا جاتا ہے کہ236ر۔ب کا رہائشی25سالہ اصغر ولد صدی احمد موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جڑانوالہ روڈ پر جارہا تھا کہ عقب سے آنیوالی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہوکر گر پڑا تو ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرارہوگیا موقع پر موجود افراد نے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں پر اصغر علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا’صدر پولیس نے نعش تحویل میںلیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں