تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) کمالیہ روڈ رجانہ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق 55سالہ محمد اقبال ولد گل شیر، سکنہ268گ ب، اپنی موٹر سائیکل پر لنک روڈ سے مین کمالیہ’ رجانہ روڈ پر اچانک آیا تو کمالیہ سے رجانہ کی سمت آنے والی تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں محمد اقبال کو شدید سر کی چوٹ آئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق ٹکر اتنی زور دار تھی کہ موٹر سائیکل کئی فٹ دور جا گرا، جبکہ گاڑی سوار موقع سے فرار ہو گیا۔ ریسکیو1122 نے نعش کو فائونڈیشن ہسپتال رجانہ منتقل کر دیا، پولیس نے جائے حادثہ کا معائنہ کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ فرار ہونے والی گاڑی کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں