9

تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چک جھمرہ کے علاقہ 188 رب نلے والا کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ چک جھمرہ کا رہائشی مبارک علی اپنی پانچ سالہ بیٹی دعا فاطمہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ 88 رب نلے والا کے قریب پہنچا تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے باپ بیٹی بری طرح زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کی غرض سے ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ باپ بیٹی راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ نعش گھر پہنچنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں