تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے 2طالبعلم جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے مدرسہ کے دوطالب علم جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر223ج ب بھوانہ کے نوازش علی کا15سالہ بیٹامحسن رضا اوروارث علی کا16سالہ بیٹااحسان اللہ چک نمبر429ج ب میں مدرسہ کے طالب علم ہیں جو موٹر سائیکل پر سوارپٹرول پمپ پرڈیزل لینے کیلئے جا رہے تھے کہ راستہ میں نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئے اورزخموں تاب نہ لاتے ہو ئے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔مقامی پولیس نے نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں اور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں