64

تیز موٹر سائیکل کی ٹکر ، 40 سالہ خاتون جاں بحق

جھنگ (نامہ نگار) جھنگ فیصل آباد روڈ پر حادثہ’ خاتون جاں بحق۔ تفصیل کے مطابق 40سالہ خاتون ثمینہ بی بی اپنے گھر سے ضروری سامان خریدنے گئی اور سڑک کراس کرتے ہوئے تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے گر گئی’ مذکورہ خاتون کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ طبی امداد ملنے سے قبل موقع پر ہی دم توڑ گئی، ریسکیو ٹیم نے ثمینہ بی بی کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا اور پولیس نے ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں