تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

اسلام آباد (بیوروچیف) اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم ابر آلو، آج ملک کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کیمطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں شام کو تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، پشاور، کوہاٹ،نوشہرہ،صوابی،مردان،ہنگو اور بنوں میں بھی بارش کا امکان ہے، لاہور، اٹک جہلم،چکوال،منڈی بہاالدین، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، سیالکوٹ اورشیخوپورہ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب اورموسی خیل میں بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک البتہ بالائی اضلاع میں جزوی ابرآلود رہیگا، محکمہ موسمیات کیمطابق چترال،دیر،سوات۔ کوہستان اور شانگلہ میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،بالائی وادی نیلم شیخ بیلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ نیلم بند ہوگئی،بارشوں اور برفباری کا سلسلہ سولہ مارچ تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں