تیسرے سالانہ آل پاکستان گریوال کبڈی کپ کا انعقاد

جڑانوالہ(نامہ نگار)تیسرا سالانہ آل پاکستا ن گریوال لدھیانہ کبڈی کپ چک نمبر 233 گ ب میں منعقد ہوا جس میںپاکستان مسلم لیگ کے ایم پی اے و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی 1122سردار خان بہادر ڈوگر،سردار اسامہ ڈوگر،جاوید ڈوگر و دیگران نے خصوصی شرکت کی جبکہ چوہدری نواز گریوال،چوہدری عدنان گریوال، چوہدری ابوبکر گریوال،چوہدری عثمان گرو چرن آہسن،دلمیندر چیری گریوال آف آسٹریلیا ٹورنامنٹ کمیٹی آرگنائزر کے فرائض سر انجام دئیے سالانہ کبڈی کپ میں گریوال لدھیانہ کبڈی کپ چک 233گ ب،مزمل بوٹا رائل کنگ کبڈی کلب،بندیشہ رائل کلب،ننکانہ صاحب کبڈی کلب کی ٹیمیں اور انٹرنیشنل کبڈی پلیئرز شرکت کی اور کھیل کے دوران کبڈی کے نامور کھلاڑیوں نے خوب داد وصول کی کبڈی کپ میں گریوال لدھیانہ کبڈی کلب نے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ ننکانہ کبڈی کلب کی ٹیم دوسرے نمبر رہی،اول آنیوالی ٹیم کو 2 لاکھ روپے نقد انعام بمعہ ٹرافی،دوم پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ روپے نقد بمعہ ٹرافی،تیسری اور چوتھی پوزیشن پر آنیوالی ٹیم کو 1/1لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔ کبڈی کپ میں بہترین کارکردگی پر 2کھلاڑیوں کو موٹر سائیکلیں بھی دی گئی تیسرا سالانہ آل پاکستان گریوال لدھیانہ کبڈی کپ کے کامیاب انعقاد پر پولیس کی جانب سے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں