5

تیل کمپنیوں اور پٹرول پمپس کے منافع میں اضافے کی تجویز

اسلام آباد ( بیو رو چیف )اوگرا نے تیل کمپنیوں اور پیٹرول پمپس کے منافع میں اضافہ کرنے کی تجویز دیدی۔ڈیلرز اور کمپنیوں کے منافع میں اضافے کی سمری کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ دستاویز کے مطابق اوگرا نے کمپنیوں کے مارجن میں 1روپے 35پیسے اضافہ تجویز کر دیااوگرا کی ڈیلرز مارجن میں بھی ایک روپے 40پیسے اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔آئل کمپنی ایڈوائزری کونسل نے کمپنیوں کا مارجن 2.13 روپے بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے، آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن مارجن 16 روپے فی لیٹر کرنے کی خواہاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں